ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای وی ایم میں کمل کے نیچے بی جے پی کا نام نہیں، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کا الزام مستردکیا

ای وی ایم میں کمل کے نیچے بی جے پی کا نام نہیں، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کا الزام مستردکیا

Sun, 28 Apr 2019 22:39:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا مسئلہ دوبارہ گرما گیا ہے۔ای وی ایم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی نشان’کمل‘ کے ساتھ پارٹی کا نام (بی جے پی) لکھے ہونے کے الزام پر ترنمول کانگریس کو جھٹکا لگا ہے الیکشن کمیشن نے ترنمول کی اس شکایت کو مسترد کر دیا ہے۔ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری سبرت بکشی نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے 26 اپریل کو شکایت کی تھی۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مغربی بنگال کے بیر ک پور پارلیمانی حلقہ میں ای وی ایم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی نشان کے ٹھیک نیچے پارٹی کا نام (بی جے پی) لکھا ہے،یہاں سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ ہیں۔اس شکایت کے بعد ہفتہ (27 اپریل) کو دہلی میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ سے ملاقات کی۔وفد نے الیکشن کمشنر سے کہا کہ بیلیٹ پیپر پر سمبل کے ساتھ پارٹی کا نام ہونا غیر قانونی ہے اور اس کی جانچ پڑتال کرناچاہیے۔ساتھ ہی آنے والے مراحل میں یہ وی ایم ہٹنا چاہئے۔الیکشن کمیشن نے اس شکایت کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بیلیٹ پیپر پر ایسا کچھ نہیں ہے، جس سے سمبل (علامت) کے ساتھ پارٹی(بی جے پی) کا نام ظاہر ہو رہا ہو۔کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سمبل میں آخری بار 2013 میں تبدیلی کی گئی تھی،اس کے بعد 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اسی ڈیزائن کا استعمال کیا گیا۔جبکہ ہفتہ کو الیکشن کمشنر سے ملنے والے وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، ابھیشیک منو سنگھوی اور ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن اور دنیش ترویدی نے الزام لگایا تھا کہ ’کمل‘ کے ساتھ بی جے پی لکھا ہوا واضح دکھائی دے رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان سنگھوی نے کہاتھاکہ ای وی ایم میں بی جے پی کا نام، اس کے انتخابی نشان (علامت) کے نیچے واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے،جبکہ دوسری کسی پارٹی کا نام انتخابی نشان کے نیچے نہیں دکھائی دے رہا ہے۔سنگھوی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے اس طرح کی مشینوں کو ہٹایا جائے یا پھر یقینی بنایا جائے کہ دوسری جماعتوں کے نام بھی ان مشینوں پرواضح طورپرنظرآئیں۔بیرک پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش ترویدی نے دعوی کیا کہ یہ عوام کے ساتھ واضح طور پر روزہ ہے اور وی ایم کو ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔بہرحال چوتھے مرحلے کی پولنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے ای وی ایم میں بی جے پی کے سمبل کے ساتھ پارٹی کے نام والی شکایت الیکشن کمیشن کی طرف سے مسترد ہونا، ای وی ایم پر اپوزیشن کی لڑائی کے لیے جھٹکا مانا جا رہا ہے۔


Share: